ابنا: افغانستان میں فوج کے حملوں میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد ہلا ک ہوگئے۔ افغاں وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئے جانے والے آپریشن میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں جبکہ دس دیگر کو گرفتار کرلیا گيا۔ افغان فوج نے صوبہ فاریاب، زابل اور لوگر میں طالبان کے خلاف آپریشن کئے تھے۔ ان آپریشنوں میں فوج کے ہاتھ بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی لگا جبکہ فوج نے ایک بم دریافت کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے آئندہ صدارتی انتخابات کے پیش نظر امن قائم کرنے کی غرض سے وسیع آپریشن شروع کردیا ہے۔افغان وزارت دفاع نے بھی آج ایک بیان میں گیارہ مسلح افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں ایک کاروائی میں چھے افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گيا۔ صوبے لغمان اور ہلمند میں بھی کئی مسلح افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں اپریل کے مہینے میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514118
افغانستان میں فوج کے حملوں میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد ہلا ک ہوگئے۔